نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل سردارمظفرعباسی پر فائرنگ کر کے قاتلانہ۔

نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل سردارمظفرعباسی پر فائرنگ کر کے قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل سردارمظفرعباسی پرفائرنگ کا واقعہ اسلام آباد کے سیکٹرآئی 8 میں ان کےگھرکے باہرپیش آیا۔

 فائرنگ کے واقعہ میں سردارمظفرعباسی بال بال بچ گئے۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع واردات پرپہنچ گئی اورواقعہ کی مزید تحقیقات شروع کردی۔

زرائع کے نیب کے اعلی افسران نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب کی سردار مظفرنے بول سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم اطراف سے فائر کئے گئے۔

سردار مظفر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنے بچوں کیساتھ گھرکے باہرعزیزکوالوداع کرنے آیا تھا، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ کوئی نقصان نہیں ہوا۔

سردار مظفرعباسی ایل این جی کیس میں نیب کے وکیل ہیں اور پانامہ کیس میں نیب کی طرف سے پراسیکیوٹر بھی تھے۔

واضح رہے اس سے پہلے پراسیکیوٹر جنرل نیررضوی پربھی فائرنگ کی گئی تھی جس کے معد چیئرمین نیب نے آئی جی اسلام آباد کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے کہا تھا، لیکن اس کے با وجود سیکوڑٹی فراہم نہیں کی گئی تھی۔


Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ahemnew1/public_html/wp-content/themes/Ahmad Theme/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں